• news

چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اقدامات‘ عدالتوں میں ماسک کا استعمال لازمی‘ تقریبات پر پابندی

لاہور (وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلہ میں ضلعی عدلیہ میں ججز، وکلاء اور سائلین کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات نامہ کے مطابق ججز، سٹاف، وکلاء اور عدالتوں میں آنے والے ہر فرد کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ علاوہ ازیں عدالتی کمروں، پارکنگ، مرکزی گذرگاہوں اور عدالتی احاطوں میں ڈیوٹی پر مامور پولیس سٹاف کے لئے ماسک کی پابندی لازمی ہوگی اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے گا۔ تمام مرکزی دروازوں، پارکنگ اور عدالتوں میں ہینڈ سینی ٹائزرکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ہدایات نامہ کے مطابق عدالتی احاطوں اور کمروں کو دن میں دو مرتبہ مجوزہ جراثیم کش ادویات سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ عدالتی احاطوں میں کسی بھی سرکاری و غیرسرکاری تقاریب  اور اجلاسوں پر پابندی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن