• news

جہانگیر ترین ڈیل کے تحت جوڑ توڑ  کیلئے وطن واپس آئے: رانا ثناء

 لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے  کہ جہانگیرترین ڈیل اور پراجیکٹ کے تحت واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین وطن واپس جوڑ توڑ کے لیے آئے ہیں لیکن اب نواز شریف کی سیاست اور جدوجہد جوڑ توڑ سے کافی آگے نکل چکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گزشتہ 70 سال سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ رہا۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 10سال سے جو اثاثے تھے آج بھی وہی ہیں۔ کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ گذشتہ ایک سال سے نیب میرے خلاف انکوائری کر رہا ہے اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین 7 ماہ برطانیہ میں قیام کے بعد پاکستان واپس پہنچے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن