• news

ہائیکورٹ:  10 نومبر سے گنے کی کرشنگ کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناعی واپس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 10نومبر سے گنے کی کرشنگ کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناعی واپس لے لیا۔ قبل ازیں عدالت نے شوگر مل مالکان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے 22 شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ 

عدالت کے روبرو شوگر ملز مالکان نے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گنے کی کرشنگ10نومبر سے شروع کرنے سے چینی کی مقدار کم ہوگی۔ قانون کے تحت گنے کی کرشنگ نومبر کے آخری ہفتے میں شروع کرنے کے پابند ہیں۔ استدعا ہے عدالت پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن