• news

100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے معلق کیپسول میں سفر کا کامیاب تجربہ

لاس ویگاس(نیٹ نیوز)آپ نے مصروف شہروں کے لیے ایلون مسک کے ٹرانسپورٹ سسٹم ’’ہائپر لوپ‘‘ کا شہرہ سنا ہوگا لیکن یہ بازی آگے بڑھ کر ورجن گروپ کے رچرڈ برونسن نے جیت لی ہے اور انہوں نے اپنے ہائپر لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم میں پہلی مرتبہ مسافروں کو بٹھا کر اس کا تجربہ بھی کرلیا ہے۔

مقناطیسی میدان میں معلق کیپسول نما سائنس فکشن سواریوں کی کامیاب آزمائش ہوگئی جس میں لوگوں نے 100 میل  (160 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے کچھ فاصلہ طے کیا۔ اس موقع پر ورجن گروپ کے ماہرین اور انجینئرز موجود تھے۔ مسافروں نے 15 سیکنڈ میں 500 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ٹرانسپورٹ کیپسول کو ایک ویکیوم کی سرنگ میں دوڑایا گیا جسے نیواڈا صحرا میں آزمایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن