• news

 انتخابات میں شکست ‘ڈونلڈ ٹرمپ کا پورے امریکہ میں احتجاج پر غور 

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے احتجاج پرغور شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور سابق صدر جارج بش کا شکست تسلیم کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور امریکہ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ دو دن گزر جانے کے بعد بھی انتخابات میں شکست کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے اپنی شکست پر الیکشن چوری کرنے کا الزام اپوزیشن پرعائد کیا ہے۔وہ نتائج تسلیم کرنے کی بجائے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا بھی کہنا ہے کہ عدالتی چارہ جوئی سے انتخابی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو لے کر قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، ان کا فی الحال عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخاب ہارنے کے بعد سخت بے چینی کا شکار ہیں اور تاحال انتخابی نتائج قبول نہیں کرسکے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو لے کر عدالت جانا چاہتے ہیں اور اسے کئی ماہ تک طول دینا چاہتے ہیں۔سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن