قصور: والدین کے ڈانٹنے پر 17سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) کنگن پور کے علاقہ منسو والا کے رہائشی عارف علی کی سترہ سالہ بیٹی آسیہ بی بی کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ والدین نے اسے ڈانٹ دیا جس پر اس نے گھر میں رکھی زہریلی گولیاں نگل لیں اور دم توڑ دیا۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔