• news

چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست مسترد 

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہیکہ چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری قانون کے مطابق ہوئی۔گذشتہ روز عدالت نے عثمان مبین کی تقرری کے خلاف کیسز پر محفوظ فیصلہ سنایا، یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 13 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، درخواست گزار وکیل حافظ عرفات کاکہناتھاکہ عثمان مبین کی تقرری کے عمل میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا معیار تبدیل کیا گیا،تعلیم، تجربے اور ماضی میں نادرا کے ساتھ کام کرنے کے نمبرز کا طریقہ کار طے تھا، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ میں عثمان مبین کا نمبر پانچواں تھا،پی ایچ ڈی کے نمبرز کم اور ایم ایس کے نمبرز زیادہ کرکے عثمان مبین کو فائدہ پہنچایا گیا،جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کاکہناتھاکہ چیئرمین نادرا کے لیے عمرکی حد 55 سال تھی،جب کہ عثمان مبین کی تعیناتی کے وقت عمر38 سال تھی،تجربہ اور اشتہار کے مطابق تمام شرائط کو مدنظر رکھ کرعثمان مبین کی تعیناتی ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن