• news

امریکہ کی مزید 4 چینی عہدیداروں پر پابندیاں‘ اقدام غیر قانونی ہے: بیجنگ 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ہانگ کانگ میں کریک ڈائون کا الزام لگا کر چین کے مزید چار عہدیداروں پر پابندی لگا دی۔ نئی پابندیوں کے باعث چاروں چینی عہدیداروں کے امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی۔ اگر امریکہ میں ان چینی عہدیداروں کے اثاثے ہوئے تو وہ منجمد کر دیئے جائیں گے۔ چین حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ امریکہ پابندیوں سے فوری پیچھے ہٹے اور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔

ای پیپر-دی نیشن