• news

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ 

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بڑے بھائی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے ان کی کمر کی تکلیف کے بارے میں پوچھا جبکہ شہباز شریف  نے بھی بھائی سے ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق نے ان سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے اس موقع پر سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

ای پیپر-دی نیشن