لندن کے یونیورسٹی ہسپتال میں نواز شریف کے دل کا معائنہ
لندن (عارف چودھری) سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انہوں نے دل کا معائنہ کروایا۔ ہسپتال میں طبی معائنے کیلئے آمدکے موقع پر نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے اور جلد ہی وہ دوبارہ ہسپتال جائیں گے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزید طبی معائنہ اور مشاورت بھی شیڈول ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے کے بعدگذشتہ سال 19نومبر سے لندن میں موجود ہیں اور وقتاً فوقتاً وہ معائنے کے لئے ہسپتال جاتے رہتے ہیں۔