• news

 تعلیمی اداروں میں خواجہ سراوں کو ترجیحی بنیادوں پرداخلے دینے کا فیصلہ:حکومت پنجاب 

  لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پنجاب حکومت نے خواجہ سرا وں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں تعلیمی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر داخلے، مفت کتابیں اور فیس میں بھی خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں خواجہ سراوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔   محکمہ ہائر ایجوکیشن ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018 کے تحت تعلیمی اداروں میں خواجہ سراوں کو داخلے دیے جائیں گے۔  محکمہ ہائر ایجوکیشن تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت اور مفت کتب بھی فراہم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن