نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں: احتساب عدالت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے حوالے سے تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اشتہارات آویزاں کرنے کے 30 دن بعد بھی نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔ عدالت کے پاس اشتہاری قرار دینے کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں۔ نواز شریف کی گرفتاری کے لئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری کو رجسٹر میں نوٹ کریں۔ نواز شریف کی حد تک کیس کو ریفرنس سے الگ کر دیا گیا ہے۔ نیب نواز شریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے۔ آئندہ سماعت پر دیگر ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔