• news

گیریژن پولو چیمپئن شپ:میٹر ڈاٹ پی کے اور اے اوایس کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام نیوایج کیبلز لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ میں دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پرائس میٹرڈاٹ پی کے کی ٹیم نے پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ کی ٹیم کو 11-7 سے جبکہ دوسرے میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم اے او ایس پولو نے ٹیم باڑیز کو 7.5-6 سے ہرا دیا۔ بروز جمعرات فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں پہلا میچ ٹیم پولو ڈی اور ایف جی پولو /ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان جبکہ ٹیم ماسٹر پینٹس کا مقابلہ نیوایج کیبلز کے ساتھ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن