آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف پارک لین ریفرنس پرسماعت ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار/نا مہ نگار) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکائونٹس کے پارک لین ریفرنس پرسماعت وکلا ہڑتال کے باعث ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران آصف علی زرداری کی طرف سے حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
، ضابطہ دیوانی میں ترمیم کیخلاف وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے پارک لین کی سماعت بغیر کارروائی18نومبر تک ملتوی کردی۔ ادھر اسی عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں بھی سماعت بغیر کارروائی 18نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔