پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، وزارت سائنس اس ضمن میں مکمل تعاون دے گی۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے ۔