• news

پاکستان کرونا اثرات کے بعد درست سمت ترقی کررہا ہے: مشیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کرونا کے اثرات کے بعد درست سمت ترقی کررہا ہے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ورلڈ بینک کے آپریشن منیجر نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اصلاحات کیلئے عالمی بینک نے ہمیشہ تعاون کیا۔ پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں کردار ادا کیا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے دوطرفہ مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن