ڈالر 16 پیسے، سونا 200 روپے تولہ سستا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ ملک میں سونے کی قیمت بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ انٹربنک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 16 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربنک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 158 روپے 33 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کم ہوکر 158 روپے 20 پیسے ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔