احتساب عدالت کا 16نومبر کو شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عاسبی اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں پر 16نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان اور دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔ احتساب عدالت کی طرف سے مفتاح اسماعیل اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔