افغانستان میں جنگی جرائم آسٹریلوی وزیراعظم نے فوج کیخلاف تحقیقات کیلئے پراسیکیوٹر تعینات کر دیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) لیاقت آباد کے علاقے میں کار سواروں نے فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے پیکو روڈ پر ہنڈا کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق، دوسرا ہسپتال میںدم توڑ گیا۔ مقتولین کی شناخت رمضان عرف جانی اور علی رضا کے نام سے ہوئی۔ جن کا تعلق گرین ٹاون کیر کلاں سے تھا اور دونوں آپس میں کزن تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی سی پی او لاہور محمد شیخ عمر نے ایس پی ماڈل ٹاون سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے نعشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق جٹ برادری سے تھا۔ ان کی اپنے ہی رشتہ داروں سے پرانی دشمنی چلی آرہی ہے۔ مقتول رمضان عرف جانی نے 2013 میں نیلو جٹ کو قتل کیا اورضمانت پر تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔