• news

کسانوں کو گنے کی ادائیگیوں میں تاخیر پر شوگر ملز گیارہ فیصد مارک اپ دینے کی پابند ہو نگی: کین کمشنر، فیصلہ منظور نہیں‘ مالکان 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے  فیصلہ دیتے ہوئے کہا  ہے کہ پندرہ دن سے زیادہ تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں شوگر کین کسانوں کو گیارہ فیصد مارک اپ دینے کی پابند ہوں گی۔ ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ ادائیگی میں تاخیر پر گیارہ فیصد مارک اپ دینے کا فیصلہ منظور نہیں ۔شکایت صرف کسان کر سکتا ہے۔ کین کمشنر کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ کین کمشنر کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن