نیب سکھر نے خورشید شاہ کیخلاف ایک اور ضمنی ریفرنس تیار کر لیا
سکھر(آن لائن) نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔ جومنظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیجا جا رہا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر کی جانب سے ریجنل بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خورشید شاہ کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے ٹھیکیدار کی پلی بارگین کی درخواست بورڈ نے تسلیم کر لی۔ ٹھیکیدار طارق حسین عباسی پر محکمہ آبپاشی میں فنڈز کے خرد برد کا الزام تھا۔ ٹھیکیدار کی جانب سے 64 لاکھ 24 ہزار 627 روپے ادا کیے گئے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ریجنل بورڈ کے اجلاس میں مزید 17 درخواستیں موصول ہوئیں اور زیر بحث رہیں۔