• news

کیٹررز‘ ڈیکوریٹرز کا شادی ہال بند کرنے کے خلاف ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان 

کراچی (این این آئی) کیٹررز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے شادی ہالز بند کرنے کے خلاف ڈی چوک پر د ھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ہم وزیراعلیٰ ہائوس یا گورنر ہائوس نہیں جائیں گے بلکہ اس بار ہم صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور حکومتی لوگوں کے گھر کے باہر دھرنا دینگے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا  کہ اوپن ایئر کی اجازت ہے بینکوئٹ کو بند کیا جا رہا ہے، جب اوپن ایئر کی اجازت دی ہے تو ہمیں کیوں اجازت نہیں ہے۔ اگر حکومت اور اپوزیشن آپس میں دوستی کرلیں تو کرونا ملک سے ختم ہو جائے گا۔ عدالت کو بھی پتہ ہے کتنے کرونا کیسز اصل ہیں۔ سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ کھیل کے میدانوں میں کوئی فنکشن نہیں ہوسکے گا۔ کراچی میں کون سی ایسی اوپن ایئر جگہ موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن