• news

نایاب گلابی ہیرا جنیوا میں 4 ارب  21  کروڑ روپے میں نیلام

جنیوا(آئی این پی) روس کی کان سے نکالا گیا نایاب گلابی ہیرا جنیوا میں 27ملین ڈالر یعنی 4 ارب 21 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام ہو گیا۔ 14.83 قیراط کے "دی سپرٹ آف روز" نامی ہیرے نے مہنگا ترین ہیرا ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ آن لائن نیلامی کے منتظمین نے ہیرے کو فطرت کا عجوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلابی جواہرات نایاب ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے ہیرا خریدنے والے کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی۔ دی سپرٹ آف روز روس کی کان سے 2017ء میں نکالا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن