جیلوں کی حالت زار، ذہنی بیمار قیدیوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں کی حالت زار اور ذہنی بیمار قیدیوں کی سہولیات سے متعلق درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ردا قاضی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل عابد ساقی نے حتمی دلائل مکمل کر لیے جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے بھی دلایل مکمل کئے ۔بیرسٹر سارا بلال نے ذہنی بیمار قیدیوں سے متعلق حکومتی قواعد اور اختیارات سے متعلق چارٹ جمع کرایا ۔لاہور ہائیکورٹ انسانی حقوق کے عالمی دن دس دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔