پی آئی اے کے برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم
کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے احکامات پر بر طر ف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے پی آئی اے نے کمیٹی قائم کردی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ارکان میں ڈائریکٹر پریسیشن انجینئرنگ، جنرل منیجر لیگل سروسز، جی ایم فلائٹ سروسز، ڈی جی ایم اور اسسٹنٹ منیجر ایچ آر بھی ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی 15 یوم میں متعلقہ رولز کے مطابق پرسنل ہیرنگ اور سفارشات مرتب کرے گی۔سفارشات پر مجاز اتھارٹی کے فیصلے سے ہر ایک پیٹیشنرکو 30 نومبر سے قبل آگاہ کیا جائے گا۔