پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات، اتحاد اساتذہ کا پینل کامیاب
ملتان( سپیشل رپورٹر)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحاد اساتذہ کے پینل نے میدان مار لیا تفصیلات کے مطابق ڈویثرنل صدر ڈیرہ غازیخان کے عہدہ پر اتحاد اساتذہ کے امیدوار پروفیسرفرحان یاسر چاند 449ووٹ لے کر غیر سرکاری غیر حتمی طور پر کا میاب قرار دے دیئے گئے ہیںجبکہ ان کے مدمقابل تحریک اساتذہ کے امیدوار پر وفیسر محمد بخش بلوچ 329ووٹ لے سکے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر پروفیسر فیاض احمد ملک سینئر نائب صدرپروفیسر محمد خالد بھٹہ اور خاتون نائب صدر محترمہ ثمینہ ناز قیصرانی خاتون نائب صدر منتخب ہو گئیںاسی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان کے نائب صدر پروفیسرمحمد طارق ضلع راجن پور کے نائب صدرپروفیسر امجد مجیدضلع لیہ کے پروفیسر بشیر احمد ملک،ضلع مظفرگڑھ کے پروفیسر محمد اشرف چانڈیو،خاتون نائب صدرمحترمہ خورشید بانو،جوائنٹ سیکرٹریI پروفیسر رائے کاشف حسین،جوائنٹ سیکرٹری IIپروفیسر ماجد حیات گشکوری ،خاتون جوائنٹ سیکرٹری محترمہ عنبرین زینب،فنانس سیکرٹری پروفیسر عامر حسین ،انفارمیشن سیکرٹری کے عہدہ پرپروفیسر سید اقبال احمد شاہ غیر سرکاری غیر حتمی طور پر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔