• news

کرونا، رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی سمیت مزید 27جاں بحق

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا دوبارہ زور پکڑ رہی ہے مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 118 ہے جس میں سے 3 لاکھ 21 ہزار 563 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 96 ہے۔2147 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 27مریض کرانا سے جاں بحق ہوئے، 714 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس سے مجموعی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 563 ہوگئی۔ پی پی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کرونا سے جاں بحق ہو گئے، فعال کیسز24459 ہو گئے۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جس تعلیمی ادارے سے 2  کرونا کیس سامنے آئیں گے اسے بند کر دیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 822 نئے کیسز سامنے آئے ۔ مزید 4 مریضوں کے انتقال کی بھی تصدیق، اموات بڑھ کر 2722 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں  601 نئے کیسز سامنے آئے، مزید 17 مریض انتقال کر گئے تعداد 2 ہزار 455 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں 357 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ مزید 2 مریض جاں بحق بھی ہوئے،اموات بڑھ کر 250 ہوگئی ہیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا کے 98 نئے کیسز سامنے آئے، مزید 2 مریض انتقال کر گئے، اموات کی تعداد 118 تک جا پہنچی۔گلگت بلتستان میں مزید 7 افراد کرونا سے متاثر ہوئے، وادی میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔خیبرپی کے میں 214 افراد وبا سے متاثر، مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے تعداد ایک ہزار 303 تک پہنچ گئی۔ 48 کیسز بھی سامنے آئے۔ بلوچستان میں مرنے والوں میں ایک کا اضافہ ہوا اور مجموعی اموات 155 ہوگئیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ21 ہزار 563 ہوگئی۔چنیوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر چنیوٹ میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ضلع چنیوٹ میں 3 خواتین سمیت 11 افراد کرونا کا شکار جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے  جبکہ ریکارڈ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔حیدرآباد میں  ایک خاتون ہلاک ،82نئے مریض سامنے آگئے،ٹنڈو آدم سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی بھی کرونا وائرس سے چل بسے ،ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ، حیدرآباد میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں جمعہ کو سول ہسپتال حیدرآباد کے کرونا وارڈ میں شہداد پور کی رہائشی 55سالہ خاتون ارباب زادی زوجہ محمد شریف انتقال کرگئی ان کی میت کو ایدھی کی رضا کار نے غسل دیا اور کفن کے ساتھ ایدھی ایمبولینس میں میت شہداد پور روانہ کردی گئی جمعہ کو حیدرآباد میں82نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔جام مدد علی سندھ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی تھے۔ وہ سانگھڑ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے 7 ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت 9 نومبر کو ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹ میں پنجاب اسمبلی کے 7 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دنیا میں کرونا وائرس پر کنٹرول نہ ہوسکا،وباء سے اب تک دنیا بھرمیں  5 کروڑ30 لاکھ90 ہزار778 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ99 ہزار400 اموات ہوئی ہیں۔ 3 کروڑ72 لاکھ 10ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔ امریکہ میں کرونا سے 2 لاکھ 48 ہزار585 اموات اور ایک کروڑ 87 لاکھ3ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت  اموات کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار686 اور 87 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیر کو بین الصوبائی وزراء کا  اجلاس طلب کیا ہے قبل از چھٹیاں اور تعداد بڑھانے پر مشاورت ہوگی جس ادارے سے 2 کیس رپورٹ ہوں گے اسے بند کر دیا جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن