شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ناصر شہید کی یاد میں رائل ملٹری کالج آسٹریلیا میں تقریب
ایڈنبرا (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں لیفٹیننٹ ناصر شہید کی یاد میں خصوصی تقریب ہوئی۔ لیفٹیننٹ ناصر شہید رائل ملٹری کالج ڈرکراؤن آسٹریلیا کے گریجویٹ تھے لیفٹیننٹ ناصر 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں آپریشن میں شہید ہوئے۔ پاک آسٹریلیا میں مسلح افواج نے دعائیہ تقریب منعقد کی۔