• news

سپورٹس بورڈ پنجاب کا لاہور ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیساتھ مل کر ہاکی کے فروغ اور ترقی کے لئے پہلی لاہور ہاکی لیگ 2020ء کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان کوچنگ سنٹر رانا نصراللہ اور سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ لاہور ہاکی لیگ 2020ء دسمبر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مل کر کرائیں گے جس میں لاہور کے 9 ٹائونز کی 9 ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں راوی ٹاؤن ، شالیمارٹاؤن ، واہگہ ٹاؤن ، عزیربھٹی ٹاؤن ، گلبرگ ٹاؤن، داتاگنج بخش ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن اور نشترٹاؤن شامل ہیں، لاہور ہاکی لیگ 2020ء میں تین پول ہوں گے، ٹیموں کی نیلامی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن