نقص امن کا سبب بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے:اشفاق خان
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کینٹ ڈویژن کا دورہ کیا۔انہوں نے ہیڈ کوارٹرز کینٹ کی مختلف برانچزسمیت تھانہ سرور روڈ کے لاک اَپ، بیرک،فرنٹ ڈیسک اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ ایس پی کینٹ صاعدعزیز نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کینٹ ڈویژن کی مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اشفاق خان نے صاعد عزیزکو کینٹ علاقے میں سکیورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ کینٹ ایریا اہم تنصیبات اور لاء اینڈ آرڈر اورسکیورٹی کی وجہ سے انتہائی حساس ہے۔