عمارت گروپ آف کمپنیز کے زیراہتمام تقریب
لاہور (پ ر) عمارت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر نے ایک بڑی تقریب کا انعقادکیا۔غیرملکی مندوبین میں دیگر کے علاوہ صدر اے ڈی او گروپ اور اے ڈی اوپن مصطفیٰ ساک، ترکی کے معروف کاروباری گروپ کے ساتھ چیئرمین برک پلس کامل ارسلان اور چیئرمین این جی کوٹاہیا، ایرکان گورال نے بھی شرکتکی۔تقریب میںوفاقی وزیر حماد اظہر، مصطفیٰ ترداکل، عثمان ڈار، سینٹر فیصل جاوید، شہریار آفریدی، سید ذوالفقار بخاری، ایکسپورٹ ایریا منیجر، ٹونی پیریزکے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام اور متعلقہ کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرنے کے بعد شفیق اکبر نے ہائوسنگ سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹراور متعلقہ شعبوں میں بہت استعداد ہے۔