• news

ایران اور پاکستان کا تجارت میں تعاون کو فروغ دیناخوش آئند ہے:افتخار علی ملک 

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے لئے ایرانی حکومت کے ایک اور سرحدی راستہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعہ کو صدر سارک چیمبر آف کامرس اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک نے سینئر نائب صدر حنیف گوہر اور نائب صدر چودھری زاہد اقبال ارائیں کی زیر صدارت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کا تجارت میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن