• news

سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی‘4پوائنٹس اضافہ

لاہور (کامرس ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران اْتار چڑھاؤ کے باعث صرف 4.79 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز ایک موقع پر انڈیکس 40689.60 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں محض 4.79 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40569.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔کاروبار میں 12 کروڑ 3 لاکھ 8 ہزار 177 شیئرز کا لین دین ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن