سہولیات نہ دینے پر شہباز شریف نے جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کر دی‘ وکلاء بحث کیلئے آج طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہباز شریف نے جیل میں سہولیات نہ دینے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی عدالت نے آج وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔ شہباز شریف نے موقف اپنا یا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں سہولیات نہیں دی گئیں ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔