نیدر لینڈ میں سعودی سفارتخانے پر حملہ تشویشناک، پاکستان کا مجرموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے نیدر لینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر گولیاں چلائے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ شرمناک حملہ تمام عالمی قوانین اور اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پاکستان ڈَچ حکام کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے امید کرتا ہے کہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان سلطنت کی سلامتی اور تحفظ کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑاہے۔