• news

چین نے نیا موبائل ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ لانچ کر دیا 

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے  جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوآن میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا موبائل ٹیلی مواصلات کامیابی کے ساتھ روانہ کردیا ہے۔ اس تیان تونگ 02- 1سیٹلائٹ کو رات 11 بج کر 59منٹ (بیجنگ کے معیاری وقت) پر لانگ مارچ -3 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ تیان تونگ -1 ایک سیٹلائٹ موبائل مواصلات کا نظام ہے جس کو چین نے آزادانہ طور پر خود بنایا ہے۔ یہ ایک خلائی حصے، زمینی حصے  اور استعمال کے ٹرمینل پر مشتمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن