انعم ملک نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا شروع کردیا، انسٹاگرام سے تصاویر ہٹا دیں
لاہور(نوائے وقت رپورٹ)معروف ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اپنی زندگی کو مذہب کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انعم ملک نے اپنی انسٹا سٹوری میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی اور محبت کا بہت شکریہ'۔ماڈلنگ چھوڑنے سے متعلق آپ سب کو ضرور بتائوں گی اورجلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بتاؤں گی۔ابھیمیں بہت سی نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔ انعم ملک اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹاچکی ہیں اور ان کے اکاؤنٹ پر صرف حجاب والی تصاویر ہی موجود ہیں۔اپنے انسٹاگرام کی اکائونٹ کی بائیو میں انعم نے لکھا کہ ’اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے'۔