قصور: خاتون اور 5 سالہ بچے سے زیادتی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقوں میں شادی شدہ خاتون اور 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ نواحی گاؤں لکھنیکے میں پانچ سالہ بچہ سودا لینے جا رہا تھا۔ ملزم عدیل مسیح ورغلا کر موٹر سائیکل پر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ حبیب آباد میں خاتون گھر میں اکیلی تھی۔ پرانی منڈی پتوکی کا رہائشی ساجد ورغلا کر ریلوے پھاٹک کے قریب گھر میں لیجا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔