• news

 صوبے میں سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مراد راس

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر تعلیم سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ضرورت ہوئی تو سوچ سمجھ کر سمارٹ لاک ڈائون کئے جائیں گے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شمالی پنجاب کے سکولوں کا دورہ کررہاہوں یہ کہنا آسان ہے کہ سکول بند کر دیئے جائیںپورا ہوم ورک کرکے سکول کھولے گئے ہیں جتنے ایس اوپیز سکولوں میں فالو ہو رہے ہیں کہیں نہیں ہو رہے سکولوں میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے طلبائطالبات کے ففٹی پرسنٹ حاضری کے باعث کم کیس سامنے آئے ہیںانہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مراد راس نے کہا کہ اب تک 117 سکولوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئیں،16 سکول سیل کئے، سات کلاس روم سیل کئے گئے78 کیس مثبت آئے ننکانہ،گوجرانوالہ،گجرات اور لاہور میں سکولوں میں زیادہ کرونا کیس سامنے آئے ہیں راولپنڈی میں 16 سکول بند کئے اور 8 دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں اگر کورونا لہر نے شدت اختیار کی تو سکول بند کرنے میں پہل کریں گے والدین نے بچوں کو ماسک پہنے کو سکول بجھوانا ہے سب نے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑا جا سکتاکوئی الارمنگ رزلٹ نہیں جسکی بنا پر سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں ماسک پہننے کے باعث سموگ سے بچوں کو کوئی خطرہ نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کے سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں انہیں عوام سے کوئی ہمدردی نہیں لاہور میں جلسہ کرکے اپوزیشن کیا کرلے گی ہم سے بڑا جلسہ لاہور میں کیا وہ کرسکتے ہیں اگر بڑا جلسہ ہو بھی گیا تو کیا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن