لاہور میں 20 سالہ لڑکی‘ بچیانہ، غربت سے تنگ معذور، سرائے سدھو میں موبائل نہ ملنے پر نوجوان کی خود کشی
لاہور/ بچیانہ/ سرائے سدھو (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) نصیر آباد کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی آسیہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پنکھے سے رسی لٹکا کر پھندہ لیکر خود کشی کر لی ۔ بچیانہ‘ جڑانوالہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بچیانہ میں غربت سے تنگ چار بچوں کے معذور باپ نے خود کشی کر لی 45 سالہ شوکت بھٹہ خشت پر رہائش پذیر تھا بتایا جاتا ہے کہ اس کے گھر کئی روز سے غربت کے باعث فاقوں کے ڈیرے تھے شوکت اپنے اہلخانہ کو سلانے کے بعد کمرے میں گارڈر کے ساتھ پھندا لگا کر جھول گیا ۔سرائے سدھو سے نامہ نگار کے مطابق سمارٹ فون لینے کی ضد پوری نہ ہونے پر نوجوان نے خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق دھرنے والا کے رہائشی نوجوان قیصر عباس نے اپنی والدہ سے سمارٹ موبائل فون لینے کی ضد کی والدین نے کہا کہ اتنے پیسے نہیں ہیں جس پر قیصر عباس نے خود کو فائر مار لیا۔