• news

جی 20 کا کرونا سے متاثر غریب اور ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضے منجمد کرنے سے بڑھ کر اقدامات پر اتفاق

ریاض (نیٹ نیوز)دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) نے کرونا سے شدید متاثرہ غریب ممالک کے قرضے منجمد کرنے سے بڑھ کر مزید اقدامات پر اتفاق کرلیا۔کرونا وائرس کے باعث جی 20 نے غریب اور ترقی پزیر ملکوں کے ذمے واجب الادا قرضے رواں سال دسمبر اور پھر اگلے سال جون تک منجمد کیے تھے تاہم اب اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سے قبل گزشتہ روز جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد کرونا وائرس کے پیش نظر غریب اور ترقی پذیر ممالک کیلئے پہلی بار قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے سے بڑھ کر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیے میں امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ چین سمیت وہ تمام ممالک جنہوں نے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو انفرادی طور پر قرضے دے رکھے ہیں وہ بھی جی 20 کی اس حکمت عملی پر عمل کریں گے جس کے تحت قرض کی واجب ادا رقم میں کمی اور ری شیڈولنگ کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن