• news

  سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان سمیت 5 افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

 لاہور (آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی درخواست پر سابق وفاقی وزیر برائے دفاع خرم دستگیر کے والد اور سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان سمیت پانچ افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں ایس ڈی او گوجرانوالہ محکمہ ہائی وے اور تین ریکارڈ کیپرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق دستگیر برادرز نے سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضہ کرکے سالہاسال وہاں پیٹرول پمپ چلایا اور اس کی موجودہ مالیت تقریباً ایک ارب روپیہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری خزانے کو لیز کے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مراسلہ ارسال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن