پنجاب حکومت کا جدید طرز کی 5 نئی بکتربند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے جدید طرز کی 5نئی بکتر بند گاڑیاںخریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،70 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی جانیوالی گاڑیوں کو صوبے بھر میں دہشت گردوں کے خلاف حساس آپریشن میں استعمال میں لایا جائیگا ۔گاڑیوں کی خریداری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ گاڑیاں ٹائروں پر چلنے کی بجائے آہنی چین پر چلائی جائیں گی۔