میوہسپتال میں آتشزدگی، مریضوں لواحقین کی دوڑیں، جانی نقصان نہیں ہوا
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں مریضوں اور ان کے لوحقین کی دوڑیں لگ گئیں۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ چلڈرن وارڈ کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث کاٹھ کباڑ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وارڈ میں دھواں بھر گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔