ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف آپریشن 83 چالان جمع نہ کرانے والی کاریںپکڑ ی گئیں
لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'' 83 ای چالان'' جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران گاڑی کو مزنگ پولیس سٹیشن کی حدود میں گاڑی کو چیک کیا گیا۔جس پر موقع پر موجود ٹریفک وارڈنزکے ذریعے گاڑی کو پکڑوا یا گیاجس پر مذکورہ گاڑی 83ای چالان کی نادہندہ نکلی جس گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروا دیا گیا۔نادہندہ گاڑی مالک کے ذمہ واجب الادارقم کل 41300 روپے بنتی ہے جو کہ ادا کرنے پر گاڑی چھوڑ دی جائے گی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سٹی ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز کی مشترکہ آپریشن جاری ہے۔شہری echallan.psca.gop.pkپر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔