وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی دربار بابا فرید پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعا
پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی دربار بابا فریدؒ پر حاضری، مزار فرید پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ملکی سلامتی کیلئے دعا کی۔ محمد میاں سومرو نے سجادہ نشیںدربار عثمان فرید کے ہمراہ دربار عالیہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ پر حاضری دی جہاں دیوان عثمان فرید چشتی نے وفاقی وزیر کی چادر پوشی کی اور ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ تجلیات کا مرکز ہے۔ یہاں آکر دلی و روحانی سکون ملتا ہے۔