• news

  لیگی درباری بوکھلاہٹ کا شکار ،، شکست چہرے سے عیاںہے، شہباز گل

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کا دھاندلی بیانیہ متوقع تھا، شکست ان کے چہرے سے عیاں ہے، میاں مفرور نے خود اپنے سیاسی کیریئر میں ووٹ چوری کیا۔ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان نے کبھی امپائر ساتھ نہیں ملائے، پوری زندگی انصاف کے نام کرنے والے پر نا انصافی کا دھبہ لگانا شرمناک ہے، گلگت نے ان کی ہار پر ٹھپہ پہلے ہی لگا دیا تھا۔ شہباز گل کا کہناتھا ن لیگ کے درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اداروں کے خلاف بیانیہ لانے والوں کو عوام مسترد کر چکی، گلگت کے عوام غیور ہیں، کبھی ریاست مخالفین کو موقع نہیں دیں گے، جیت تحریکِ انصاف کا مقدر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن