• news

مودی دوسرا ہٹلر، پاک فوج جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تربت سے واپسی پر رات گئے ملتان شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔ صبح نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا وزیراعلیٍٰ عثمان بزدار نے پرائیویٹ گاڑی میں شہر کا دورہ کیا۔  انتظامیہ اور پولیس حکام مکمل لاعلم رہے۔ وزیراعلیٰ نے ملتان میں صفائی کی صورتحال اور دیگر شہری سہولتوں کا جائزہ لیا صفائی کی خراب صورتحال اور ہسپتال میں علاج معالجے کے حوالے سے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور نشتر ہسپتال میں علاج معالجے کے حوالے سے عوام کی شکایات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے دیوالی کے تہوار پر پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے وزیراعلیٰ نے بھارتی فائرنگ سے چار شہریوں اور ایک جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدرد اور تعزیت کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور بزدلانہ فعل ہے دنیا کرونا سے نمٹنے کیلئے یکسو ہے جبکہ متعصب مودی سرکار خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کے درپے  ہے بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناکر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے مودی سرکار کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں ایل او سی کے ساتھ بھارت نے اسے غیر قانونی زیر حصہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھ ہے۔ مودی‘ ہٹلر کا دوسرا روپ دھار چکا ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن