• news

بھارت کو بے نقاب کرنے پر پاک فوج زندہ باد

لاہور (رفیق سلطان، نمائندہ خصوصی) افواج پاکستان کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں انڈیا اور اس کے خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے لانے پر عوام نے پاک فوج کوسراہتے ہوئے کہا کہ مزید خاموش رہنا پاکستان اوراس کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے قوم اور فوج ایک صفحہ پر ہیں۔کوئی طاقت ہمیں نہ تو کمزور کرسکتی ہے اورنہ ہی شکست دے سکتی۔ ملک بھر سے ہزاروں شہریوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے رابطہ کرکے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی  ادارے دہشت گردی کے واقعات کو بڑھاوادینے کے لیے پاکستان کے قیام سے لے کر ابتک کوششیںکرر ہے ہیں جس کا ہمیشہ پاکستانی افواج نے منہ ٹور جواب دیا ہے۔ لاہور اور اس کے گردونواح کے رہائشی ثاقب، تیمور، سلمان آزاد، شہریار ریاض ،اویس ،شعیب اور دیگر کا کہنا تھاکہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کا وقت آن پہنچا ہے تاکہ بھارت کو پتہ چلے کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور اسلامی ریاست ہے ترنوالہ نہیں۔ دیگر شہروں سے جہانگیر سدھو، عثمان، عرفان، فیصل، ندیم سرور، احسان، عمرسمیت ہزاروں شہریوںنے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ہر نازک وقت میں اپنی فوج کے ساتھ ساتھ کھڑی ہے۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو یکجا ہو کر دنیا کو پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ ہر پاکستانی نے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن