گوجرانوالہ، غلام دستگیر کا پلازہ سیل، بلڈنگ مسمار، سیاسی انتقام ہے: لیگی رہنما
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ٹیم کی مشترکہ کاروائیاں، مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان فیملی کا ریل بازار میں ملکیتی پلازہ سیل جبکہ تحصیل آفس سے ملحقہ چھ کنال اراضی پر قائم بلڈنگ مسمار کردی گی۔ سپرنٹنڈنٹ لینڈ میٹروپولیٹن کا رپوریشن عارف بٹ کا کہنا ہے کہ پلازہ مالکان کو نقشہ منظوری اور فیسوں کی ادائیگی کی رسیدیں فراہم کر نے کیلئے نو ٹس جا ری کئے گئے تھے لیکن مالکان کی جانب سے کو ئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ جس پر پلازہ سیل شدہ تحصیل آفس سے ملحقہ سرکاری چھ کنال اراضی پر موجود بلڈنگ مسمار کر کے جگہ واگذار کروا لی ہے۔ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کر نے دیا جائے گا۔ بزرگ مسلم لیگی رہنما غلام دستگیر خان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 84 سالہ بزرگ مسلم لیگی رہنما پر سرکاری جبر اور ظلم کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔ ریکارڈ کو خود غائب کروا کر گوجرانوالہ کی فاشسٹ انتظامیہ نے دہشت گردی کے ذریعے ہماری ذاتی املاک کو غیر قانونی طور پر مسمار اور سیل کیا۔ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں جھکا نہیں سکتے۔ محمد نواز شریف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔